مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ نے لکھنؤ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج پاکستان میں گھس کرکسی بھی وقت کارروائی کرسکتی ہے۔ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ نے کہاکہ ہندوستان نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ دوسرے ملک میں بھی گھس کر دشمن کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے، چند ماہ قبل پاکستان نے ہندوستان کے 17 فوجیوں کو ہلاک کیا تھا، وزیراعظم نریندر مودی نے اس سنگین مسئلے پر تمام اعلیٰ حکام سے مشاورت کی جس کے بعد بھارتی فوج نے پاکستان میں داخل ہوکر وہاں علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ راج ناتھ نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں ہندوستان ایک مضبوط ملک کے طور پر سامنے آرہا ہے، اور ہم نے دنیا کو ٹھوس پیغام دیا ہے کہ ہم نہ صرف اپنے ملک کے اندر بلکہ دشمن کی سرزمین کے اندر بھی اس کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج پاکستان میں گھس کرکسی بھی وقت کارروائی کرسکتی ہے۔
News ID 1878205
آپ کا تبصرہ